طالبان کی طرف سے میکڈونلڈز کے کھانے پسند نہ کیے جانے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انکشاف ہواہے کہ طالبان امریکی فوڈکمپنی میکڈونلڈز کے کھانے پسند نہیں کرتے اور اس کی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔ مشہور امریکی فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اپنی ایک شاخ کھول لی ہے لیکن طالبان جنگجوو¿ں کے لئے اس میں پسندیدگی کی کوئی چیز نہیں، جنگجوﺅں نے میکڈونلڈ کے کھانے کو مہنگا اور بے ذائقہ قراردیا۔
برطانوی نیوزویب سائٹ ’دی سن‘ کے مطابق طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایاکہ وہ اسے کوئی مرغوب غذا تصور نہیں کرتے،وہ کبھی نہیں کھائیں گے کیونکہ یہ ہماری خوراک نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی زندگی بہت سخت ہے،پہاڑوں پر رہتے ہیں اور دشمنوں سے لڑنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہے ۔
افغان طالبان کے ایک سینئر رہنماءنے بتایاکہ وہ میکڈونلڈز کی مصنوعات پر گوشت اور چاول کو ترجیح دیں گے ، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ مکڈونلڈ امریکی فوڈ کمپنی ہے اور ہمارے مذہبی سکالرز نے کسی بھی مغربی کھانے یا مشروبات کے استعمال کی ممانعت کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مذہبی رجحانات کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ میں کھولی گئی اپنی برانچ کیلئے میکڈونلڈز نے اپنا مینوبھی تبدیل کیاہے اور صرف حلال چیزیں ہی استعمال کی جارہی ہیں۔