امریکی صدر کی عہدہ سے سبکدوشی،مالیہ اوبامہ گریجویشن کے بعد’گیپ ایئر‘لیں گی ،2017ءمیں یونیورسٹی جائینگی

امریکی صدر کی عہدہ سے سبکدوشی،مالیہ اوبامہ گریجویشن کے بعد’گیپ ایئر‘لیں گی ...
امریکی صدر کی عہدہ سے سبکدوشی،مالیہ اوبامہ گریجویشن کے بعد’گیپ ایئر‘لیں گی ،2017ءمیں یونیورسٹی جائینگی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ کی بیٹی مالیہ اوبامہ ہائی سکول سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ہاروڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے ایک سال کا ’گیپ ‘لیں گی ۔بلوم برگ ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور خاتون اول مشعل اوبامہ نے اتوار کے روز اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قوی امکان ہے کہ مالیہ ہائی سکول سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ہاروڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے ’گیپ ایئر ‘لیں گی یعنی وہ ایک سال تک اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی ۔

ریمنڈ ڈیوس کو ڈی جی انٹیلی جینس کی کوششوں سے رہا کیا گیا، بلیک واٹر اہلکاورں کو میں نے ویزے نہیں دیئے: حسین حقانی

مالیہ اوبامہ جولائی میں 18برس کی ہو جائیں گی ، وہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی بڑی بیٹی ہیں ۔ مالیہ جون میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے سائیڈ ویل فرینڈز سکول سے گریجویشن مکمل کر لیں گی ۔تاہم ہارورڈ یونیورسٹی میں 2017میں داخلہ لیں گی ۔مالیہ کے ’گیپ ایئر ‘کی ایک وجہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا وائٹ ہاﺅس چھوڑ کر نجی زندگی کی جانب واپس لوٹنا ہے ، مالیہ کا ’گیپ ایئر‘کافیصلہ اس دوران فیملی کے زیادہ قریب رکھے گا ۔باراک اوبامہ صدارتی عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کچھ سال واشنگٹن میں ہی رہیں گے تاکہ ان کی چھوٹی بیٹی ساشا اپنی ہائی سکول کی تعلیم مکمل کر سکے ۔

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے

مزید : بین الاقوامی