اورنج لائن منصوبے کیخلاف درخواست کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ کا پاک، چین معاہدے کی کاپی کل پیش کرنے کا حکم

اورنج لائن منصوبے کیخلاف درخواست کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ کا پاک، چین ...
اورنج لائن منصوبے کیخلاف درخواست کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ کا پاک، چین معاہدے کی کاپی کل پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے کی کاپی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران وفاقی حکومت نے چین کے ساتھ اونج لائن منصوبے کا معاہدہ پیش کرنے سے معذرت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاک چین معاہدہ خفیہ دستاویزات ہیں اس لئے کھلی عدالت میں پیش نہیں کر سکتے جبکہ معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے ایل ڈی اے کو 2 ارب روپے دیئے گئے۔ اس پر عدالت نے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے کی کاپی کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اورنج لائن منصوبے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہسپتالوں اور تعلیم کے فنڈز بھی اورنج لائن منصوبے پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کو دوسرے منصوبوں کے فنڈز استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔