سابق صدر آصف علی زرداری جولائی میں پاکستان واپس آئیں گے: منظور وسان

سابق صدر آصف علی زرداری جولائی میں پاکستان واپس آئیں گے: منظور وسان
سابق صدر آصف علی زرداری جولائی میں پاکستان واپس آئیں گے: منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے پاکستان واپس آنے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق صدر رواں سال جون میں دبئی اور جولائی میں پاکستان واپس آئیں گے اور ملکی سیاست میں عملی طور پر حصہ لیں گے۔ انہوں نے پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ تخت لاہور کیلئے 3 ماہ مشکل میں ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری طویل عرصے سے بیرون ملک علاج کے سلسلے میں مقیم ہیں ۔