’ان سب کو فوری قتل کردو‘ عرب عالم نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

’ان سب کو فوری قتل کردو‘ عرب عالم نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ جان کر کوئی بھی ...
’ان سب کو فوری قتل کردو‘ عرب عالم نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے ایک سرکردہ عالم دین نے ایسا روح فرسا فتویٰ جاری کر دیا ہے کہ جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عالم احمد بدر الحسوان نے فتویٰ دیا ہے کہ ”شام کے شہر الیپو کو مکمل طور پر تباہ اور اس کے شہریوں کو ہلاک کر دیا جائے۔“رپورٹ کے مطابق الیپو ترکی کی سرحد پر واقع شامی شہر ہے جو بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے قبضے میں ہے اور انہوں نے وہاں پناہ لے رکھی ہے۔ شامی عالم کی طرف سے یہ فتویٰ الیپو پر روسی فوج کی شدید بمباری کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اب تک 250عام شہری موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

لبنان میں حزب اللہ اور شام میں بشار الاسد کو 2036 ءتک ناقابل تسخیر بنادیں گے:ایران
رپورٹ کے مطابق روسی فوج 10روز سے شہر پر بلاتمیز بمباری کر رہی ہے اور گزشتہ دنوں روسی جنگی طیاروں نے ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔ احمد بدرالحسوان نے فتوے میں لکھا ہے کہ ”میں شامی فوج سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنا غیض و غضب دکھائے اور میں اپنے رہنماﺅں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی ان مجرموں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کریں۔“برطانوی اخبار کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ”الیپوکے رہائشی علاقوں پر 10روز سے بموں اور میزائلوں کی بارش کی جا رہی ہے جس سے اب تک 250لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 40بچے بھی شامل ہیں۔صرف ایک ہفتے کے روز الیپو پر 30فضائی حملے کیے گئے۔“

مزید :

عرب دنیا -