چین امریکہ کو ’ریپ ‘کر رہاہے:ڈونلڈ ٹرمپ

چین امریکہ کو ’ریپ ‘کر رہاہے:ڈونلڈ ٹرمپ
چین امریکہ کو ’ریپ ‘کر رہاہے:ڈونلڈ ٹرمپ

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ امریکہ کو ’ریپ‘ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست انڈیانا میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ’دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری کا مرتکب ہوا ہے۔‘ٹرمپ ایک عرصے سے چین پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے سکّے کی قدر میں من مانے طریقے سے کم و بیشی کر کے اپنی برآمدات کو زیادہ مسابقتی بناتا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ اس سے امریکی کاروبار اور کارکنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم چین کو مسلسل اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک کو ریپ کرتا رہے، اور وہ یہی کر رہا ہے،ہم اس بات کو الٹ کر رکھ دیں گے، یہ مت بھولو کہ پتے ہمارے پاس ہیں، ہمارے پاس چین سے کہیں زیادہ طاقت ہے۔

مزید : بین الاقوامی