سابق داماد نے سسرالیوں کے گھر کو آگ لگا دی ،پانچ افراد جھلس گئے ،ہسپتال منتقل

سابق داماد نے سسرالیوں کے گھر کو آگ لگا دی ،پانچ افراد جھلس گئے ،ہسپتال ...
 سابق داماد نے سسرالیوں کے گھر کو آگ لگا دی ،پانچ افراد جھلس گئے ،ہسپتال منتقل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نیو ٹاﺅن میں سابق داماد نے گھریلو تنازے پر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگا دی جس سے گھر کے افراد بری طرح جھلس گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ملزم کی سابقہ بیوی نے الزام لگا یا ہے کہ ملزم طلاق کے بعد اپنے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ منانے کے لیے آیا اور انکار کرنے پر ملزم نے پیٹرول چھڑ ک کر گھر کو آگ لگا دی جس سے ملزم کی بیٹی ،سابقہ بیوی،سالی اور ساس جھلس کر زخمی ہو گئے ۔گھر کو آگ لگنے پر ملزم کا بہنوئی اور بھائی موقع سے فرار ہو گئے۔پانچوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ملزم اور ساس کی حالت تشویش ناک میں ہیں ۔

مزید : لاہور