ایدھی سنٹر میں پناہ گزین لڑکی زبردستی منگیتر کے ساتھ چلی گئی،ایدھی انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی

ایدھی سنٹر میں پناہ گزین لڑکی زبردستی منگیتر کے ساتھ چلی گئی،ایدھی انتظامیہ ...
ایدھی سنٹر میں پناہ گزین لڑکی زبردستی منگیتر کے ساتھ چلی گئی،ایدھی انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی عدالت میں ایدھی سنٹر ٹاو ن شپ کی طرف سے پیش کی جانے والی لڑکی زبردستی اپنے منگیتر کے ساتھ چلی گئی جس پر مقامی ایدھی سنٹر انچارج کی جانب سے لڑکی کے منگیتر و دیگر رشتہ داروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔عدالت میں 19سالہ لڑکے محسن اقبال نے 14سالہ سونیا کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکررکھا تھاکہ سونیا اس کی منگیترہے لہذا ا سے اس کے ساتھ بھجوایا جائے، سونیا کی خالہ کوثر بی بی نے بھی لڑکی کواپنے ساتھ بھجوانے کے لئے درخواست دائر کی، ایدھی سنٹر کی انچارج تحسین فاطمہ نے سونیا کو عدالت میں پیش کیا۔لڑکی نے خالہ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ عدالت کے استفسارپرمعلوم ہواکہ محسن اقبال کی عمر 19سال ہے۔ عدالت نے کم عمری کے پیش نظر لڑکی کو لڑکے کے ساتھ بھجوانے کی اجازت نہیں دی، سماعت ختم ہونے پرلڑکی زبردستی محسن اقبال کی فیملی کے ساتھ چلی گئی، عدالت میں ایدھی سنٹر کی انچارج نے محسن اقبال اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی ہے۔

مزید :

لاہور -