کیا آپ بتا سکتے ہیں اس گھر کو بنانے والے نے تعمیر میں کیا سنگین ترین غلطی کی کہ انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا، اگر پتا نہیں لگا سکے تو جواب جانئے

کیا آپ بتا سکتے ہیں اس گھر کو بنانے والے نے تعمیر میں کیا سنگین ترین غلطی کی ...
کیا آپ بتا سکتے ہیں اس گھر کو بنانے والے نے تعمیر میں کیا سنگین ترین غلطی کی کہ انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا، اگر پتا نہیں لگا سکے تو جواب جانئے

  


نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں واقع یہ ماڈل گھر دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہا ہے لیکن اس کو بنانے والوں نے اس میں ایک فاش غلطی کردی ہے۔جب اس گھر کی تصویر انٹرنیٹ کی ویب سائیٹ Redditپر اپ لوڈ کی گئی تو لوگوں نے فوری طور پر اس میں غلطی پکڑ لی۔

اس گھر میں یہ غلطی ہے کہ اس کا ‘ڈرائیووے‘غلط جانب ہے۔اس کا گیراج مین دروازے کے ساتھ ہے لیکن یہ کچا ہے اور اس میں گاڑی نکالنے اور کھڑا کرنے کے لئے راستہ نہیں ہے۔ایک آن لائن صارف نے طنزیہ طور پرکہا ہے کہ یہ گیراج ہمسائیوں کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنا سامان رکھ سکیں اور جب یہ گیراج ہمسائیوں کے سامان سے بھر جائے گا تو اس گھر میں رہنے والے یہ گھر اسے فروخت کردیں گے۔ایک اور صاحب کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسا گھر نہیں دیکھا جسے خریدنے کے فوراًبعد نئے مالک کو اس میں بڑی تبدیلی کرنا ہوگی۔اس کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں نے اس غلطی کا ادراک بھی نہیں کیا اور اسے فروخت کے لئے پیش کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس