میچ کے دوران مصباح کا ”جادو“ دیکھ کر ایمپائر اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے، سکور لینے کے دوران بلے کے ہینڈل کا حشر نشر ہو گیا مگر کپتان نے ایک ہی جھٹکے میں ایسا کام کر دیا کہ ایمپائر نے فوراً بیٹ پکڑ لیا اور۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین کپتان کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے لارڈز میں سنچری بنا کر سیلوٹ اور پھر ”ڈنڈ پیل“ کر جہاں سب کے دل جیتے وہیں انہوں نے گراﺅنڈ میں ایک مرتبہ ایسا ”جادو“ بھی کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور گراﺅنڈ میں موجود ایمپائر کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران مصباح الحق سکور لینے کیلئے دوڑے تو کریز پر پہنچنے کی جلدی میں ان کے بیٹ کا ہینڈل اپنے ہی پیڈ کے ساتھ ٹکرایا اور انتہائی حد تک ٹیڑھا ہو گیا۔ ایمپائر نے بیٹ دیکھا تو سمجھ گیا کہ اب مصباح دوسرا بیٹ منگوائیں گے، کمنٹیٹرز بھی کچھ ایسا ہی کہہ رہے تھے لیکن پھر مصباح نے جو ”جادو“ کیا وہ آج بھی اس ایمپائر کے سر چڑھ کر بول رہا ہو گا۔
مصباح الحق رن مکمل کر کے اطمینان سے گراﺅنڈ میں گرے بیٹ کے قریب آئے اور اسے اٹھا کر اس کا ہینڈل ایک جھٹکے میں ہی سیدھا کر دیا۔ اس کے بعد وہ پانی پینے میں مصروف ہو گئے لیکن ان کے قریب کھڑا ایمپائر اس قدر حیران اور پریشان تھا کہ اس نے بیٹ اٹھایا اور غور سے اس کا معائنہ شروع کر دیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کمنٹری باکس میں بیٹھے رمیز راجہ بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ بیٹ کا ہینڈل بری طرح مڑ چکا تھا اور مصباح نے اسے جس طرح سیدھا کیا، وہ تو ”جادو“ ہی ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔