آپ کو برطانیہ کے یہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر تو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیا کرنے جارہے ہیں؟ ایسا تہلکہ خیز اعلان کردیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

آپ کو برطانیہ کے یہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر تو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیا ...
آپ کو برطانیہ کے یہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر تو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیا کرنے جارہے ہیں؟ ایسا تہلکہ خیز اعلان کردیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے کیونکہ برطانوی شہریوں کو ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے بعد ہوش آئی کہ وہ کیا کر بیٹھے ہیں۔ اب سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاءروکنے کے لیے 10سال بعد اپنی ہی پارٹی کی مخالفت میں دوبارہ سیاست کے میدان میں کود گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں اس گندگی سے دوبارہ اپنے ہاتھ گندے کرنا چاہتا ہوں۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاءروکنا عوامی رائے کی خلاف ورزی نہیں ہے اور میں اس کے لیے آواز اٹھاﺅں گا۔“

’امریکہ، چین اور روس پر اچانک ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے کیونکہ۔۔۔‘اب تک کا سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا

ٹونی بلیئر نے لیبرپارٹی کے حامی ووٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حامی ٹوریز اور لبرل ڈیموکریٹس کا ساتھ دیں کیونکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکا معاملہ پارٹی سے وفاداری سے کہیں بڑا ہے۔ لیبر کے ووٹرز دیکھیں کہ مقامی سطح پر کون سا امیدوار یورپی یونین کے ساتھ رہنے کا حامی ہے۔ جو سب سے بڑا حامی ہو اسے ووٹ دیں خواہ وہ ٹوریز ہو یا کسی بھی اور پارٹی سے تعلق رکھتا ہو۔“ان کا مزید کہنا تھا کہ ”یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ برطانیہ کے لیے خسارے کا سودا ہے۔ جب فائنل ڈیل ہو گی تب لوگوں کی رائے بھی تبدیل ہو جائے گی۔ میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ بھلے ہی اس کے برے نتائج فوری سامنے نہ آئیں لیکن ایک نسل بعد ہماری خواہش ہو گی کہ ہم واپس یورپی یونین میں شامل ہو جائیں۔“

مزید : برطانیہ