ساہیوال تھر مل گھر سے اگلے ماہ کے آخر تک پیداوار شروع ہو جائے گی : چینی کمپنی

ساہیوال تھر مل گھر سے اگلے ماہ کے آخر تک پیداوار شروع ہو جائے گی : چینی کمپنی

بیجنگ(آ ئی این پی ) پاکستان میں ساہیوال تھرمل بجلی گھر کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی نے ساہیوال تھرمل بجلی گھر کو سی پیک کے تحت توانائی کا ترجیحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قلت مقامی معیشت کی ترقی کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے، ساہیوال تھرمل بجلی گھر سے رواں سال جون تک بجلی کی پیداوارشروع ہو جائے گی ، مقامی علاقے میں بجلی کی قلت کا مسئلہ دور ہو گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق رو ای کمپنی کے دائریکٹر جنرل ہان شیاو چحونے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قلت مقامی معیشت کی ترقی کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے اس مسلئے کو دور کر نے کیلئے ر و ای کمپنی نے ہوا ننگ گروپ کے ساتھ مل کر ساہیوال تھرمل بجلی گھر کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کی انہوں نے کہا یہ منصوبہ سی پیک کے تحت توانائی کا ترجیحی منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا دو ہزار پندرہ میں اس بجلی گھر کی تعمیر کے بعد مقامی تعمیراتی سازوسامان ، سیمنٹ کی منڈی میں روز گار کے بہت زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں اب اس تھرمل بجلی گھر سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں بجلی کی پیداوار کا امکان ہے۔ تب مقامی علاقے میں بجلی کی قلت کا مسئلہ دور ہو گا ۔یاد رہے چینی صوبہ شان دونگ کی روای نامی کمپنی کی پارچہ بافی کی مصنو عات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی منڈی میں اچھے انداز میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیے جانے کے بعدرو ای کمپنی نے پاکستان میں اپنے کارخانے کے قیام کا آغاز کیا ۔

مزید : کامرس