اسلام آبادویمن چیمبر کاوفد دس روزے دورے پر یورپ روانہ ہو گیا

اسلام آبادویمن چیمبر کاوفد دس روزے دورے پر یورپ روانہ ہو گیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اسلام آباد ویمن چیمبر کا دس رکنی وفد کاروباری امکانات کا جائزہ لینے کیلئے دس روزے دورے پر یورپ روانہ ہو گیا۔ اس دورے کے دوران وفد ہنگری اور اٹلی کا دورے کر ے گا اور وہاں کاروباری برادری، ٹریڈ حکام اور سفارتکاروں سے ملاقات کرے گا۔ اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں روانہ ہونے والے وفد میں ممتاز اختر، منزہ عارف، شاہدہ مظہر، رضوانہ عاطف، نادیہ سمیع، سعدیہ حسین، انجم عارف اور سفینہ انصاف شامل ہیں۔ روانگی سے قبل ثمینہ فاضل اور دیگر تاجر خواتین نے کہا کہ یورپ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے مگر زیادہ تر برامدات ٹیکسٹائل پر مبنی ہیں جنھیں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ روائیتی برامدات کے ساتھ غیر روائیتی برامدات کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ روائیتی برامدات میں کئی ممالک پاکستان کا حصہ ہڑپ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم تجارت میں وسعت کے علاوہ تجارتی تعلقات میں اضافہ اور استحکام اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ ثمینہ فاضل نے کہا کہ اس دورے کو یقینی بنانے میں قومی تاجر رہنما ایس ایم منیر نے ہماری بھرپور مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے جسکے لئے ہم انکے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے سے ہمیں یورپ میں فیشن، جیولری، پارچہ جات اور دیگر شعبوں میں نئے رجحانات کا پتہ چلے گا جبکہ شعور میں بھی اضافہ ہو گا جو تجارت بڑھانے میں معاون ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پورپ سے تجارت میں اضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ کاروباری وفود بھیجے اور نمائشوں کا احتمام کرے تاکہ پاکستانی مصنوعات کے بارے میں آگہی بڑھے جبکہ کاروباری برادری مروجہ برامدات کے ساتھ دیگر اشیاء کی برامد پر بھی غور کریں۔

مزید : کامرس