سعودی عرب‘ کاروبار کرنے کے خواہشمندوں کو 10لاکھ ریال قرضہ دیا جائیگا
جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے شہروں میں قائم شاپنگ مالز میں کاروبار کرنے کے خواہشمند سعودی شہریوں کو 10لاکھ ریال تک قرض دیا جائیگا۔ جبکہ شاپنگ مالز میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو 3ہزار ریال تک تنخواہ دی جائے گی، وزارت محنت نے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے شہریوں کی آراء معلوم کر رہی ہے وزارت کے لائحہ عمل میں 5تجاویز پر عمل کیا جائیگا جس سے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کاروبار کرنے والوں کو قرض اور 3000 ریال ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ملازمت کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ اور کام کرنے والی خواتین کے بچوں کو نرسری کی سہولت دی جائیگی، علاوہ ازیں کام کرنے کے خواہشمندوں کو مفت ٹریننگ کی سہولت بھی فرامہ کی جائیگی۔