قصور مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ملزم ہلاک

قصور مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ملزم ہلاک
قصور مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 11مشکوک افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور میں قادر آباد بائی پاس کے قریب زیر حراست ملزم پولیس مقابلے میں جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈاکو تھا جس کا نام امانت ہے ،اسے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لےجایاجارہاتھا کہ اس کے ساتھیوں نے راستے اچانک میں فائرنگ کردی ،گولیوں کی زدمیں آکر ملزم شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،تاہم ہلاک ہونیوالے ملزم کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکوامانت10سال کی بچی کے اغواکے بعد قتل میں ملوث تھا۔

مزید :

قصور -