اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

اپوہ(اے پی پی) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ملائیشیا اور برطانیہ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ تمام میچز اذلان شاہ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی