عوام دشمن پالیسیوں سے مزدوروں اور کسانوں کا براحال ہے

عوام دشمن پالیسیوں سے مزدوروں اور کسانوں کا براحال ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مزدوروں اور کسانوں کا براحال ہے، تحریک انصاف یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر کی جائے اور مزدور ، کسان اور کاشتکار کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔تحریک انصاف شگاگو کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ،مزدور، کسان اور کاشتکارکو درپیش مسائل حل ہونے تک تحریک انصاف اپنی پُرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے۔وہ گزشتہ روز یکم مئی مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے NA127میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر شبیر سیال ، ثوبیہ کمال خان ، فیاض بھٹی ، جاوید بھٹی ، رانا عبد السمیع ، ارمغان صادق ، ملک احمد یا ر ، میاں اختر ،ملک طاہر، محسن رضا ، جنید بھٹی ، چاچا پی ٹی آئی ، ناصر جٹ ، عمران میو ، منفر گوندل اور سید وقاص شاہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف 21سالوں سے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے وقت آگیا ہے کہ مزدور ، کسان اور عام آدمی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں، نواز حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں فصل کی اصل پیداوری لاگت بھی کسان اور کاشتکار کو نہیں مل رہی نواز حکومت نے مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے مزدور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجحات میں مزدور اور کسان شامل ہی نہیں آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1