عبدالقدیر خان نے شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کئے

عبدالقدیر خان نے شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کئے

لاہور(جنرل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی )ایم ڈی واسا عبدالقدیر خان نے ٹیلی فون کرنے والوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تسلی سے ان کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ کچھ شکایات کو انہوں نے نوٹ کر لیا اور کہا کہ ان کے حل کیلئے بھی محکمے کا آئینی و قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا اور جو لوگ کسی بھی وجہ سے ریگولر نہیں ہو سکے انہیں ریگولر کرنے کے لئے بھی قانونی حل نکالا جائے گا۔ ایم ڈی نے کالرز سب ڈوثیرن انارکلی ‘مزنگ‘گلبرگ‘لال پل‘تاج پورہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زائد العمر ورک چارج ملازمین کی ملازمتیں کنفرم کرنے کے لئے عمر کی رعائت حاصل کی جائے گی جس کے لئے کیس بھی تیار کر لیا گیا ہے اور اس کی اتھارٹی سے منظوری لی جائے گی۔شاہدرہ کے کالرز کی شکایات پر ایم ڈی نے کہا کہ قاضی پارک اور یوسف پارک میں دو نئے ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں۔ قاضی پارک میں ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام سولہ مئی سے شروع ہو جائے گا جبکہ یونین کونسل بارہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مشینری کسی دوسری یونین کونسل میں منتقل کرنے کا ایم ڈی نے سخت نوٹس لیا اس سلسلے میں ان سے قاضی پارک کے رہائشی سنئیر جرنلسٹ عمران نوازخان نے ایم ڈی سے ملاقات کی جس پر ایم ڈی نے فلٹریشن پلانٹ کی مشینری یونین کونسل بارہ کی بجائے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی تحقیقا ت کے لئے ڈائریکٹر فنانس میاں منیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1