محنت کشوں کی چھٹی ، فوڈ افسران کے چھاپے ، ناقص صفائی پر متعدد ریستوران سیل

محنت کشوں کی چھٹی ، فوڈ افسران کے چھاپے ، ناقص صفائی پر متعدد ریستوران سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران پر مشتمل ٹیموں نے یکم مئی یوم مزدوراں کے موقع پر بھی کام کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ کی۔ ان ٹیموں میں گریڈ 17سے اوپر کے تمام افسران شامل تھے تاہم چھوٹے ملازمین کو یکم مئی کے موقع پر چھٹی دی گئی۔ ان ٹیموں نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں کراچی ریسٹورنٹ اینڈ بریانی کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچن میں چوہوں اور دیگر حشرات کی باقیات وافر مقدار میں پائی گئیں ایم ایم عالم روڈ پر کافی ویگو کو بھی ناقص صفائی اور کچن میں کاکروچوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ کاروائیوں میں بی ایف سی جوہر ٹاون کو 15 ہزار روپے جرمانہ اور حتمی وارننگ نوٹس جبکہ ویلنشیاء ٹاؤن میں زی گرل کو 25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ برکت مارکیٹ میں ہی واقع کوئک فرائڈ چکن کو ناقص صفائی پر 50 ہزار جبکہ لالہ اکبر ہوٹل گارڈن ٹاؤن کو بھی 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈایریکٹر آپریشنز نے مزیف تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ جی برگر پوائنٹ اور کراچی بریانی کوفی کس 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سمسانی روڈ پر واقع بسم اللہ فوڈز اور عظمت فوڈز کو بھی فی کس 25 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقو ں میں 147فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اوراصلاح کے تفصیلی ہدایت نامے جاری کیے گئے۔