ملکی معیشت میں مزدورطبقے کا بنیادی کردار ہے، یاسمین راشد

ملکی معیشت میں مزدورطبقے کا بنیادی کردار ہے، یاسمین راشد

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چےئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ ملکی معیشت میں مزدورطبقے کا بنیادی کردار ہے لیکن سب سے زیادہ اسی طبقے کو حکومت نظرانداز کرتی ہے، جس کی وجہ سے اس طبقے کی زندگی مشکلات اور مسائل کے بوجھ تلے دب چکی ہے، بدقسمتی سے ملک میں مزدور طبقے کے لئے سرے سے کوئی پالیسی نہیں جس پر عملدرآمد ہو،مزدور اور کسان طبقے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہی اور بربادی کی طرف جا رہی ہے ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ مزدور کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کا معاشی قتل کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت اور ترقی میں مزدور طبقے کا اہم رول ہے اس سے نظرانداز کرنا سرا سرزیادتی کے مترادف ہے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے،موجودہ حکمرانوں نے مزدور طبقے کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت فور ی طور پر لیبر پالیسی کا اعلان کرے اور قومی اداروں کی نجکاری کرنے سے باز رہے ، مزدور طبقہ اپنے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1