وائے ڈی اے کا گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز سے لاتعلقی کا اعلان

وائے ڈی اے کا گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز سے لاتعلقی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنر ل ر پو رٹر )وائے ڈی اے پنجاب نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے معاملے کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔بتا یا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر التمش کی غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرتے ہوئے گرفتاری کے بعد وائے ڈی اے پنجاب کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ وائے ڈی اے پنجاب نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔وائے ڈی اے نے غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹرز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وائے ڈی اے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو گرفتار ڈاکٹرز کا موقف جاننے کی اجازت دی جائے۔ وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ حکومتی غلط پالیسیوں سے بھوک اور افلاس میں اضافہ ہوا جس پر لوگ گردے بیچنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت صورتحال کو بہتر کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے مزید چار ہسپتالوں کی نجکاری کر کے غریبوں پر علاج کے دروازے بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔