قیصر امین بٹ کی رہا ئش پر یوم سیدنا امام حسینؓ کی خصوصی تقریب

قیصر امین بٹ کی رہا ئش پر یوم سیدنا امام حسینؓ کی خصوصی تقریب

لاہور ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی رہائش گاہ 180راوی پارک راوی روڈ لاہور میں یوم ولادت نواسہ رسول ؐ حضرت سیدنا امام حسینؓ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

، تقریب میں حاجی قیصر امین بٹ نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹااور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ آج دین حق کا بول بالا نواسہ رسولؐ حضرت سیدنا امام حسینؓ اور آل رسول ؐ کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہے ، ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے سیرت امام حسینؓ کو مشعل راہ بنانا ہوگا ۔اس موقع پر پیرزادہ ککی خان، جاوید بٹ ، مستحسن رضا ، قاری محمد امجد، ثنا ء خواں رسول ؐ محمد سلیم ہاشمی ، مرزاشہباز، مرزارضوان ، حافظ عدنان سمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، جبکہ تقریب میں ثناء خواں حضرت حضور نبی کریم ؐ اور نواسہ رسول امام الشہدا حضرت سیدنا امام حسینؓ کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت بھی پیش کئے

مزید : میٹروپولیٹن 1