انڈومنٹ فنڈ پروگرام سے لاکھوں بچے مستفید ہو رہے ہیں، راجہ شوکت

انڈومنٹ فنڈ پروگرام سے لاکھوں بچے مستفید ہو رہے ہیں، راجہ شوکت

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے صرف پنجاب کے ذہین بچے اوربچیاں ہی مستفید نہیں ہورہے بلکہ اس پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کے بچوں کو شامل کر کے قومی یکجہتی کو مضبوط کیاگیاہے ۔یہ فنڈ نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ ہے بلکہ پورے ہندوستان سمیت جنوبی ایشیاء میں ایسا تعلیمی فنڈ موجود نہیں ہے ۔ملتان میں میٹروبس جنوبی پنجاب کے عوام کو باکفایت ، آرام دہ اورمحفوظ سفری سہولتیں فراہم کررہی ہے تو انشاء اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب سرگودھا میں بھی میٹروبس چلے گی اور یہاں کے عوام بھی باو قار طریقے سے اپنی منزلوں تک پہنچیں گے اوریہ وقت قریب ہے ۔ صدر ،وزیراعظم ،وزراء اعلی،ورزاء اوراشرافیہ کے بچے تو لمبی اورمرسیڈیز گاڑیوں میں سفر کریں اوردنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں جبکہ محنت سے رزق حلال کمانے والے عظیم پاکستانیوں کے بچے بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہوںیہ کسی صورت قائدؒ اوراقبالؒ کا پاکستان نہیں کہلاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ سکہ رائج الوقت ہے اوردیگر تمام پروگراموں کی طرح تعلیمی فنڈ کے اجراء میں بھی میرٹ کی بالادستی ہے، تمام وظائف صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں،وزیراعلیٰ کوئی وزیر یا رکن اسمبلی کسی کی سفارش نہیں کرسکتا، یہ وظیفہ صرف اورصرف بچوں کی محنت کی بنیاد پر ہی ملتا ہے ۔اس وظیفے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے پاکستان کانام روشن کریں گے اوردنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کریں گے اور پاکستان کی عظمت کا جھنڈا گاڑیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1