ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے،حاجی بشارت

ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے،حاجی بشارت

لاہور(پ ر) چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت نے گذشتہ روز کچوانہ گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا اافتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران جو جو وعدے میں اور میری ٹیم نے عوام سے کئے تھے آج ہم انکو پورا کر کے سرخرو ہو رہے ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہیں کر پٹ اہلکار معاشرے کا ناسور ہیں اس لئے ان کاعلاج بہت ضروری ہے،وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ، کونسلرزعرفان شاہ ، محمد سجاد بھٹی ، ذولفقار اقبال قریشی ،رفاقت سہوترا ،سلمان رائے ،ملک مشتاق ،محمد بشیر، چوہدری یعقوب پاہٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔حاجی بشارت نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔کل تک مخالفین جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اورعمران خان کہتے تھے کہ میں پشاور میں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا،آج وہ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں،انہوں نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، حاجی بشارت نے مزید کہا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور الزامات لگانے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں بلکہ ناکامیوں کا راستہ کھلتا ہے اور پریشانیاں بڑھتی ہیں ،بہتان تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،غریب عوام کے فلاحی منصصوبوں کی مخالفت کرنے والے نیازی خان اور زرداری خان ہیں جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے

مزید : میٹروپولیٹن 1