توانائی کا بحران زرداری حکومت کی پیدا کردہ ہے، راحیلہ یحییٰ

توانائی کا بحران زرداری حکومت کی پیدا کردہ ہے، راحیلہ یحییٰ

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحییٰ منور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج باعث حیرت ہے۔توانائی کا بحران زرداری حکومت کی پیدا کردہ ہے۔موجودہ حکومت نے بیسیوں بجلی کے پروجیکٹس شروع کیے ہیں ۔2018کے آخر تک ملک سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا پاکستان اضافی بجلی فروخت کرے گا۔اگر ماضی کی حکومتوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام کیے ہوتے تو آج پاکستانی عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑھتا ہے۔پیپلزپارٹی نے پانچ سال صرف مال بناؤ پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے جس کی ازالہ آج (ن) لیگ کی حکومت ادا کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کا کرپٹ ترین شخص جیسے قوم آصف زرداری کے نام سے جانتی ہے وہ آج کرپشن کے خلاف باتیں کررہا ہے ۔ان کے دور میں ملکی خزانے کے لنگر کی طرح بانٹا گیا پیپلزپارٹی نے تمام منصوبے اپنی حکومت کے آخری سال میں شروع کیے لیکن ان کی کمیشن خود کھا گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تمام پروجیکٹس اپنے وسائل سے مکمل کیے ان میں سے بیشتر میگا پروجیکٹس اس سال کے آخر میں مکمل ہو رہے ہیں ۔پاکستانی قوم نے میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم قوم کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں ۔توانائی بحران ،دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے مزید کہا بجلی کی پیدوار میں اضافے کی وجہ سے انڈسٹری کا پہیہ چلا ہے اس کا کریڈت وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جاتا ہے ۔پاکستان بھر کی تاجر برادری حکومتی اقدامات کا اطمینان کا اظہار کررہی ہے۔صنعتی شعبے میں خوشحالی سے ہی پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1