چا ئلڈ لیبر ایکٹ پر عملد ر آمد کو یقینی بنا یا جائے،اشرفآصف جلالی

چا ئلڈ لیبر ایکٹ پر عملد ر آمد کو یقینی بنا یا جائے،اشرفآصف جلالی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) حکومت مزدروں اور محنت کشوں کو سہولیات فراہم کرے اور کم آمدنے والے افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ چا ئلڈ لیبر ایکٹ پر عملد ر آمد کو یقینی بنا یا جائے۔ ملک میں وڈیرا شاہی اور جاگیردارنہ نظام کی وجہ سے غریب عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہیں ۔ مزدور کا حق محنت اس وقت تک ادا نہیں کیا جاتا جب تک اسکی رگو ں میں دوڑنے و الا لہو خشک نہیں ہو جا تاجوکہ اسلامی قوانین کے عین مخالف ہے۔ مزدور کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 20ہزار روپے مقرر کیجائے تاکہ وہ عزت کی زندگی بسر کر سکے ۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلا لی نے لیبر ڈے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ لیبر ڈے محض جلسے جلوس اور ریلیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوا م کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

پرا ئیو یٹ سیکٹر میں ریٹائرڈ ہوئے ورکر کی پینشن اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ معاشرے میں جبری مشقت اور تشدد کی روش کا خاتمہ کیا جائے۔

ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا کہ گھریلو خواتین ورکر کی فلاح و بہبود کیلئے موثر قانون سازی کیجائے ۔اسمبلیوں اورپالیسی ساز اداروں میں مزدور کو نمائندگی دی جائے تاکہ ملک میں غریب عوام کی آواز پر آئندہ بنیادی پالیساں مرتب ہوں ۔ملک پر قابض اشرافیہ غریب کش اور مزدور دشمن پالیسی پر گامزن ہے جیسے روکناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4