سرمایہ دارمزدوروں کا استحصال کررہے ہیں، اویس نورانی

سرمایہ دارمزدوروں کا استحصال کررہے ہیں، اویس نورانی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ زمینی خداؤں نے خلق خدا کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ا سلام مزدوروں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے مزدور ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے مزید کہا کہ سرمایہ دارمزدوروں کا استحصال کررہے ہیں۔ محنت کشوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ نیوز لیکس کے معاملے پر سیاست نہیں ہو نی چاہیئے۔ ان حالات میں پاکستان کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ سماجی انصاف کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ چھ کروڑ سے زائد مزدورں کی پارلیمنٹ میں کو ئی نمائندگی نہیں۔

حکومت محنت کش طبقے کے مسائل سے غافل ہے۔

حکومت مزدور دشمن پالیسیاں ترک کرے۔ اسلام نے مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4