ڈان لیکس پر فوج کا بیان حکومت پر عدم اعتماد ہے، شاہد غوری

ڈان لیکس پر فوج کا بیان حکومت پر عدم اعتماد ہے، شاہد غوری

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک کے سنیئر مر کزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ قوم اب نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگتی بلکہ جیل میں دیکھنا چاہتی ہے۔نوازشریف کا پورا خاندان بھارت کا وفادار اور انکی ترجمانی کرتا ہے ۔ڈان لیکس پر فوج کا بیان حکومت کے پر عدم اعتماد ہے ،عوام حکمرانوں کا محاصبہ کریں گے۔موجودہ حکمران پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں ۔ڈان لیکس پر نوازشریف اپنے خاندان کو بچانے کیلئے چھوٹے بکروں کی قربانی دینا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر میں صوبائی رہنما ؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

محمد شاہد غوری نے کہاکہ نواز شریف الیکشن سے قبل کئے وعدوں کو پورا کریں ۔نوازشریف کا خاندان تقریبا گزشتہ چالیس سالوں سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے مگر عوام کو بنیادی شہر ی حقوق اور جان و مال کا تحفظ بھی حاصل نہیں ہے ۔

اس موقع پر مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی ،مفتی محمد لیاقت گجراتی ،علامہ مجاہد عبد الرسول خان ،صاحبزادہ سید محمد عثمان حیدر شاہ نقوی و دیگر نے کہاکہ نوازشریف چھپ چھپ کر پاکستان کے ازلی دشمن بھارتیوں سے ملکر پاکستان کی خود مختاری کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔نواز شریف اور ان کا خاندان قابل اعتماد نہیں ہیں ۔ملکی سالمیت کو باہر سے کم اور اند ر سے زیادہ خطرات ان جیسے لوگوں سے ہی ہیں جو اس وقت اقتدار پر قابض ہیں ۔چین پاکستان کا وفادار دوست ہے مگر محض سی پیک عوامی ضروریات زندگی کو پورا نہیں کر سکتا ،نوازشریف قوم کو بتائیں سی پیک 2035میں مکمل ہو گا۔سی پیک کی بدولت نوازشریف عوام کو بیواقوف نہیں بنا سکتے ۔نوازشریف قوم کو یہ بھی بتائیں کہ سی پیک کے تمام راستوں پر تعمیرات کے ٹھیکے اور زمینوں کی خرید و فروخت میں نوازشریف کا خاندان اور ان کے قریبی دوستوں کو نوازا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کمیشن مافیا اپنی کمیشن کی خاطر ایک ہی سٹرک کو تین تین بار تعمیر کر رہا ہے۔عوام کے پاس روز گار نہ ہی حکومت کے پاس کوئی عوامی منصوبہ موجود ہے ،ٹیکسیاں چلانے اور لیپ ٹاپ دینے کا نام ملکی ترقی نہیں ۔چند سٹرکوں اور پلوں کی تعمیر کو ملک وقو م کی ترقی کا دینا جہالت اور دھوکہ دہی ہے ۔آئندہ انتخابات میں عوام ڈان لیکس اور قومی دولت لوٹنے والے حکمرانو کو کسی صورت اقتدار پر قابض نہیں ہونے دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4