مسلم لیگ کی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، محمد اقبال

مسلم لیگ کی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، محمد اقبال

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 233کے کونسلر محمد اقبال نے اپنی یونین کونسل میں لیبر ڈے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہی کریڈٹ ہے کہ اس نے مزدور کی کم از کم تنخواہ کو بہتر کیا ہے اور ہر مالک کو پابند کیا کہ وہ اس پر سختی سے عمل کرے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی عوامی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر ہی عوام ہمیں بار بار منتخب کرتے ہیں آنے والی باری بھی ہماری ہی ہو گی اور انتشار کی سیاست کرنیو الے اسی طرح روتے ہی نظر آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4