مزدورملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اشرفرسول

مزدورملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اشرفرسول

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے عملی اقدام کیا ہے۔ عالمی دن کے موقع پر شگاگوکے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار یوم مئی کے سلسلہ میں صنعتی ایریا میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مزدور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مزدور وں کو بنیادی سہولتوں فراہم کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

اب مزدورں کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں میسر کی جا رہی ہیں۔

حکومت مزدوروں کی بھلائی اور فلاح و بہبود پر پختہ یقین رکھتے ہیں اس سلسلہ میں دوست پالیسیوں پر عملدرآمد مکمل طورپر کیا جا رہا ہے تاکہ مزدوروں کے حالات بہتر ہو سکیں حکومت مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور مزدوروں کے لیے پنجاب بھر میں رہائشی کالونیاں بنائی گئی ہیں یہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4