حکومت ملک سے غر یب مکاؤ پا لیسی پر گامز ن ہے ، شاہد صد یق

حکومت ملک سے غر یب مکاؤ پا لیسی پر گامز ن ہے ، شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غر یب مکاؤ پا لیسی پر گامز ن ہے پنجاب میں 91 لاکھ بچے سکولوں سے باہر اور سکولوں میں 3 لاکھ 33 ہزار کمرے درکار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کس منہ سے تعلیم دوست پالیسیوں کے دعوے کرتے ہیں مسلم لیگ ن کی ساری توجہ سڑکوں اور پلوں پر ہے شعبہ تعلیم کے فنڈز بھی پلوں کی تعمیر کے لئے سیمنٹ بجری اور ریت کی نذر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں نے ہمارا معاشرہ کو امیر اور غریب، دو طبقوں میں تقسیم کر دیا ہے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔


ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے مگر کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔

حکومت مالی طور پر غیر مستحکم طبقے کو خوشحال بنانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنا رہی صرف گاڑیوں والوں کے لئے کارپٹڈ سڑکیں اور پل تعمیر کر رہی ہے تاکہ انہیں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے پٹرول اور وقت کی بچت ہو سکے۔