خادم اعلیٰ کا مزدوروں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینے کا بیان مضحکہ خیز ہے،یاسر

خادم اعلیٰ کا مزدوروں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینے کا بیان مضحکہ خیز ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کا مزدوروں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینے کا بیان مضحکہ خیز ہے پنجاب میں 91 لاکھ بچے سکولوں میں نہیں جاتے اور جو جاتے ہیں انہیں بھی معیاری تعلیم دستیاب نہیں۔ صاحب حیثیت لوگ پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں اسلام آباد کے کامیاب جلسے پر کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس حکومت کی ترجیحات سڑکیں اور پلوں سے کمیشن کمانا ہو اور صحت اور تعلیم کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے پنجاب میں دونمبری اپنے عروج پر ہے ملاوٹ اور منافع خوری سے عوام تنگ آ چکے ہیں ایسے حالات میں جھوٹے دعوئے حکمرانوں کی مقبولیت میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ عوام ریلیف چاہتے ہیں جو موجودہ حکومت دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4