نائلہ جعفری کو بچانے کیلئے خود اقدامات کرناہونگے ‘ نیلم منیر

نائلہ جعفری کو بچانے کیلئے خود اقدامات کرناہونگے ‘ نیلم منیر
نائلہ جعفری کو بچانے کیلئے خود اقدامات کرناہونگے ‘ نیلم منیر

  

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کو کینسر کے موذی مرض سے بچانے کے لئے ہمیں حکومت کی بجائے خود اقدامات کرنے ہوں گے ، آج فنکاروں کی منفی خبروں کو شہ سرخی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جبکہ نائلہ جعفری جیسی سینئر اداکارہ کو ہم اکیلے مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائلہ جعفری کینسر کے موذی مرض کا دلیرانہ مقابلہ کر رہی ہیں ، ان حالات میں حکومت کو خود آگے بڑھ کر ان کے علاج کے لئے تمام وسائل مہیا کرنے چاہیے تھے مگر افسوس کہ کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی۔

مزید : کلچر