عائشہ کا ملٹی نیشنل برانڈ سے معاہدہ

عائشہ کا ملٹی نیشنل برانڈ سے معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماٖڈل عائشہ جاوید نے ملٹی نیشنل برانڈ کے ساتھ کام کا معاہدہ کرلیا ہے۔ایک ملاقات میں عائشہ جاوید نے بتایا کہ میں ان دنوں اداکاری بھی کررہی ہوں اور میرا ڈرامہ’’ناگن‘‘نجی ٹی وی سے آن ائر ہے جس میں مجھے بہت سے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کا موقع ملا ہے اور شائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور میں نے مزید ایکٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈائریکٹر شاہ بلال نے’’ناگن‘‘پر بہت محنت کی ہے۔عائشہ جاوید نے مزید بتایا کہ میں نے حال ہی ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی پراڈکٹس کے لئے ماڈلنگ کا معاہدہ کیا ہے۔

مزید : کلچر