اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ فیسٹیول ختم
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں معیاری تھیٹر کی ترویج کیلئے سرگرم اجوکا تھیٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاون سے اسلام آباد میں دو روزہ ڈرامہ فیسٹیول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ۔ فیسٹیول میں اجوکا کی ٹیم مجموعی طور پر دو کھیل ’’ بالا کنگ‘‘ اور ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ پیش کئے گئے ، اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم نے دونوں کھیلوں کو تحریر کیا تھا۔
جبکہ بالا کنگ کی ہدایات مدیحہ گوہر اور انہی مائی دا سفنہ کو بھارتی تھیٹر ڈائریکٹر اوشا گنگولی نے ڈائریکٹ کیا ۔