کیٹ موس کی موسم گرما کیلئے دلفریب نئی کلیکشن کی نمائش
لندن(نیٹ نیوز) مشہور برطانوی ماڈل کیٹ موس کا نیا کلیکشن اب مداحوں کے لئے دستیاب ہے۔ لندن میں گلیمرس ماڈل کے فیشن ہاوس میں موسم گرما اور بہار کے ملبوسات سج گئے، مداحوں کی بڑی تعداد اسٹور پہنچ گئیں۔ لندن کی فیشن اسٹریٹ پر پرستاروں کا ہجوم اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر مشہور برطانوی ماڈل کیٹ موس کے نئے فیشن کلیکشن کی نمائش ہوئی۔
، جس میں شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات شریک ہوئی۔فیشن کے نئے رنگوں کا لطف اٹھانے کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد بھی اسٹور پہنچ گئی۔