موچی گیٹ،آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار

موچی گیٹ،آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)موچی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے ماچس بم اور پھول جھری وغیرہ برآمد کرلی گئیں بتایاگیا ہے کہ موچی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ موچی گیٹ مارکیٹ میں آتشبازی کا سامان فروخت کیا جارہاہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر دو ملزمان عمر مسیح وغیرہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کا آتشبازی کا سامان بھی برآمد کرلیا۔

مزید : علاقائی