انوشکا شرما 29برس کی ہو گئیں

انوشکا شرما 29برس کی ہو گئیں
انوشکا شرما 29برس کی ہو گئیں

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور پرو ڈیوسر انوشکا شرما 29برس کی ہو گئی ہیں، اس موقع پرانکے مداحوں ، دوست احباب اور اہل خانہ نے مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے۔بھارتی ریا ست اتر پردیش کے علاقے ایودھیا میں یکم مئی 1988ء کو پیدا ہونے والی انو شکا شرمانے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

اور پھر کنگ خان کے ساتھ2008 ء میں فلم ‘‘رب نے بنا دی جوڑی‘‘ میں ڈبیو کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھااور اب تک انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دے چکی ہیں۔ انکے دوست ویرات کوہلی کی تاریخ پیدائش بھی 1988ء کی ہے جو 5نومبر کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید : کلچر