کزنوں کے ہاتھوں جھلسنے والی 22 سالہ دوشیزہ جاں بحق

کزنوں کے ہاتھوں جھلسنے والی 22 سالہ دوشیزہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شاہدر ہ ٹاؤن کے علاقہ میں دو روز قبل خا لہ زاد بھا ئیو ں کے ہا تھ جھلس کرزخمی ہو نے والی 22سالہ لڑ کی زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی بازی ہا ر گئی ۔ پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقتو لہ کے لواحقین نے شاہدرہ موڑ پر نعش رکھ کراحتجاج اور ملزمان کو پکڑنے کا مطالبہ کیا۔بتا یا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی 22 سالہ حنا کو اس کی خالہ کے بیٹوں نے جلا دیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دو روز پہلے حنا خالہ کے گھر پیسے لینے کے سلسلے میں گئی جس پر اس کے خالہ زاد بیٹے محرم علی اور محمد ایوب نے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی،جسے طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں گزشتہ روز حنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔ ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے پر لواحقین نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے مریدکے اور شیخوپورہ سے آنے والی اور لاہور سے باہر جانے والی ٹریفک مکمل جام ہو گئی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی ،احتجاج جاری رکھیں گے۔

Bac

مزید :

علاقائی -