منیشاکی طویل عرصہ بعد بوڑھی عورت کے روپ میں واپسی

منیشاکی طویل عرصہ بعد بوڑھی عورت کے روپ میں واپسی
منیشاکی طویل عرصہ بعد بوڑھی عورت کے روپ میں واپسی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی 90کی دہائی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے ایک بار پھر فلموں میں انٹری مار دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ منیشا ، ڈائریکٹر امتیاز علی کی اسسٹنٹ سنینا بھٹناگر کی فلم 'ڈیئر مایا' سے 'کم بیک کر رہی ہیں، حال ہی میں فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے، جس میں منیشا کا ٹرانسفورمیشن دیکھنے کے قابل ہے۔منیشا فلم میں ایک عمردراز عورت کا رول ادا کر رہی ہیں، جس کا فرسٹ لک بہت دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ منیشا کو 2012میں کینسر ہو گیا تھا اور وہ علاج کے غر ض سے امریکہ چلی گئیں تھیں جہاں پر وہ 6ماہ مسلسل علاج کروانے کے بعد صحت یاب ہو گئیں تھیں جس کے بعد اب انہوں نے فلموں میں واپسی کر دی ہے۔منیشا ’سوداگر‘،’1942لوسٹوری‘’دل سے‘جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

Bac

مزید : کلچر