پھول نگر: 25بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

پھول نگر: 25بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)25بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ایس ڈی او سب ڈویژن پھول نگر علیم مصطفی ،سب ڈویژن سرفراز نگر فہد خان نے شہر کے مختلف علاقوں محلہ مسجد ٹلے والی،چاہ فقیراں والا ،محلہ رسولپورہ،عندگاہ روڈ ،ہائی سکول نمبر 2 وغیرہ میں اہلکاروں کے ہمراہ دوران چیکنگ ڈائریکٹ کنڈے لگا کر میٹر ٹیمپرڈ کرنے والے اور میٹر ریورس کرکے محکمہ نقصان کرنے والے صارفین بجلی شیخ عرفان احمد،شیخ قربان،محمد اکبر،مظہر مجید،یوسف جوئیہ ،آصف ،راشد علی،ذوالفقار شیخ،ثاقب علی،رانا علی حسن،عبدالرؤف ،محمد دانش،محمد منشاء،مرزا نعمت اللہ،ملک علی حیدر،محمد شمعون،رحمت علی،محمد رمضان ،محمد عالم،لیاقت علی ،محمد عامر،شیخ منظور ،محمد رفیق،محمد اختر ،نذیر مسیح وغیرہ کو بجلی چوری میں ملوث پایا اور اُن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرادئیے۔

مزید : علاقائی