مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طالبعلموں پر شیلنگ ، جوابی پتھراؤ سے حالات انتہائی کشیدہ
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کاسلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،پلواما میں ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے طالب علموں پر شیلنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلواما میں گزشتہ روز بھی کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکلے اور طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو پلواما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ،طالب علموں نے کالج کی دیوار پر برہان وانی کا پوسٹر بھی لگایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 6 نوجوان اور 2 خواتین سمیت 25 کشمیری شہید، 650 زخمی ہوئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے صرف اپریل دو درجن سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 650 کو زخمی کیا۔
مقبوضہ کشمیر