بڑے پیمانے پر ریاستی رٹ بحال کر دی ، پائیداری امن کی طرف بڑھ رہے ہیں : جنرل باجوہ

بڑے پیمانے پر ریاستی رٹ بحال کر دی ، پائیداری امن کی طرف بڑھ رہے ہیں : جنرل ...

راولپنڈی228خیبر ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک 228 ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع اورسلامتی کیلئے ہماری ان گنت قربانیوں کی وجہ سے قوم ہماری حمایت کرتی ہے ، بڑے پیمانے پر ریاست کی رٹ بحال ہوچکی ہے اور ہم پائیدار امن اور استحکام کی جانب پیشرفت کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں تعینات فوجیوں کیساتھ دن گزارا، اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور نئے قائم شدہ ایف سی کے پی ونگ کے اہلکاروں کی تعیناتی سمیت سرحدپراضافی سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔چیف آف آرمی سٹاف نے موثر بارڈر س سکیورٹی انتظامات کو سراہا ۔سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ان سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے غیر معمولی بلند مورال اور دہشت گردی کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کو سراہا ،۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوانے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ بحال کی دی گئی ہے، ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ قوم مادر وطن کے دفاع و سلامتی کیلئے قربانیوں پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مادر وطن کے دفاع کیلئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پائیدار امن و استحکام کی طرف گامزن ہیں۔ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، بادرڈر سکیورٹی اور پاک افغان سرحد پر تعینات ایف سی کے ونگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے سرحد کے قریب موثر سکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موثر سرحدی سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کنٹرول ہوئی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانوں کے اعلیٰ جذبے کو سراہتا ہوں وادی تیرا ہ کے دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

مزید : صفحہ اول