پاکستان کے مزدور ہمارے ساتھ ہیں

پاکستان کے مزدور ہمارے ساتھ ہیں
پاکستان کے مزدور ہمارے ساتھ ہیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ن لیگ کوکوئی کچل نہیں سکتا کیونکہ پاکستان کے مزدور ہمارے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کایوم مزدورکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وزیراعظم آتے ہیں تونعرہ لگتاہے’دیکھودیکھوکون آیاشیرآیاشیرآیا‘ اور دوسری سندھ کے حکمران مزدور کی مزدوری اور روزگار کو بھی کھاگئے ہیں۔ کل ایک بیٹی والدکی نوکری کی بحالی کیلئے پریس کلب کے باہرموجودتھی اور آج دوبیٹیاں اپنے والدکی نوکری کیلئے پریس کلب کے باہرموجودہیں ،یہی نہیں ملیر، لیاری اور سٹیل مل کے مزدور آج اپناحق مانگ رہے ہیں لیکن ان کی سننے والا کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا خاندان 70 سال پہلے مزدوری کرتا تھااور آج ان کے د ورمیں مزدوروں کی اجرت بڑھائی جارہی ہے۔سی پیک مزدورطبقے کوبہت سے روزگارکے مواقع فراہم کرے گا اوراللہ صرف حق حلال کمانے والوں کو عزت سے نوازتا ہے

مزید : صفحہ اول