مودی اردوان ملاقات ، تجارتی ، سیاسی ثقافتی تعلقات بڑھانے پر گفتگو ، متعدد معاہدے ، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے پر اتفاق

مودی اردوان ملاقات ، تجارتی ، سیاسی ثقافتی تعلقات بڑھانے پر گفتگو ، متعدد ...

نئی دہلی ( نیٹ نیون۔ مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی،تجارتی،سیاسی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کے امور پر بات چیت کی۔دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے جسے کوئی بھی خطہ جائزقرار نہیں دے سکتا۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات پر بات ہوئی۔اس ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے ایک کاروباری کانفرنس میں بھی شرکت بھی کی تھی۔ہندوستانٹائمز کے مطابق اردوان اور مودی نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات وسیع کرنے پر بات ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران دونوں نے معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ اردوان نے کہا کہ ترکی اور بھارت کے درمیان56-5ارب ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جو ناکافی ہے اس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک نے متعدد معاہدے کئے ہیں ،مودی نے کہ دونوں ممالک نے مل جل کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اردوان نے کہا وہ دہشت گرفی کیؒ اف لڑنے کیلئے بھارت کے شانہ بشانہ ہیں ۔ دونوں نے اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر کشمیر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

اعدوان ، مودی

مزید : صفحہ اول