جیالا ڈائس کے پیچھے سے ہٹانے پر قمرزمان کائرہ سے ناراض،تقریب کا بائیکاٹ

جیالا ڈائس کے پیچھے سے ہٹانے پر قمرزمان کائرہ سے ناراض،تقریب کا بائیکاٹ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پریس کلب میں اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے ڈائس کے پیچھے کھڑے جیالوں کو وہاں سے ہٹا دیا اور تب تک اپنی تقریر کا آغاز نہ کیا جب تک یہ جیالے وہاں سے ہٹ نہیں گئے ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے مانی پہلوان ناراض ہو کر تقریب سے ہی باہر چلے گئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پہلے چودھری منظور بھی خطاب کے لئے آئے تھے لیکن انہوں نے جیالوں کو نہیں ہٹایا لیکن یوں لگتا ہے کہ جیسے پنجاب کے صدر ابھی بھی خود کو ایک وزیر طلاعات و نشریات ہی سمجھ رہے ہیں اور خود کو وی آئی پی کی لسٹ میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے سیمینار میں چوہدری قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد نے سٹیج پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا اور کارکنوں میں جابیٹھے ۔

ناراض

مزید : صفحہ اول