دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز 312پر آؤٹ، شاہینوں نے 3وکٹیں گنواکر172زنر بنالئے

دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز 312پر آؤٹ، شاہینوں نے 3وکٹیں گنواکر172زنر بنالئے

برج ٹاؤن / بارباڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک اس نے تین و کٹوں کے نقصان پر 172رنز بنا لئے ہیں ،اوپنرز اظہرعلی اوراحمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 155رنز بنائے تاہم احمد شہزاد 71کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہو گئے اسکے بعد کھیلنے کیلئے آنیوالے بابر اعظم اور یونس خان بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے، میچ کے دوسرے دن کے اختتام سے قبل 60اوورزکے کھیل میں اظہرعلی 81اور کپتان مصباح الحق 7کے سکور کیسا تھ کریز پر موجود تھے ،تاہم میچ خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا۔قبل ازیں بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ پا کستا ن کی جانب سے محمد عباس 4، محمد عامر 3 ، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل ہے۔

دوسرا ٹیسٹ

مزید : صفحہ اول