146سال کی عمر میں انتقال

146سال کی عمر میں انتقال
146سال کی عمر میں انتقال

  

جکارتہ( نیٹ نیوز) انڈویشیا کے علاقہ مرکزی جاوا میں دنیا کے سب سے طویل العمر شخص کا انتقال ہو گیا ہے ۔ بعض دستاویزات کے مطابق اس کی عمر 146سال بنتی ہے، سوڈی میڈجو المعروف مباہ گوٹو کی پیدائش دسمبر 1860 ء میں ہوئی۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں پیدائش کا ریکارڈ1900ء میں مرتب کیا جانا شروع ہوا تھا۔اس حوالے سے غلطی کی گنجائش پائی جاتی ہے ۔صحت کی خرابی کے باعث اسے بارہ اپریل کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگراس کے اصرار پر پھر اس کو گھر لے آئے ۔اس کے پوتے کے مطابق اس کی غذا بس چند چمچ دلیا تھا، موت سے چند روز قبل اس نے کھانا پین بند کر دیا تھا۔

مزید : صفحہ اول