افغانستان، امریکی ڈرون حملے میںآٹھ طالبان ہلاک

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میںآٹھ طالبان ہلاک

کابل(اے این این) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میںآٹھ طالبان کی ہلاکتوں کادعویٰ کیاگیاہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ننگر ہار کے ضلع چھپر ہار میں اس جگہ کیا گیا جہاں طالبان اور داعش کے بعض رہنما اقامت پذیر تھے، امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے آٹھ جنگجو مارے گئے ہیں۔ اسی ضلع میں اتوار کے روز طالبان اور داعش کے جنگجوں کی آپس میں شدید لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 30 کے قریب جنگجو ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے جبکہ دو عام شہری اور ایک بچہ بھی اس لڑائی کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔

امریکی ڈرون حملے

مزید : صفحہ آخر