اقتصادی ترقی محنت کشوں کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں: ممنون حسین

اقتصادی ترقی محنت کشوں کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں: ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارے محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مجھے یقین ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہم اپنے محنت کشوں کیلئے بہتر معیار زندگی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کیلئے ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں، شکاگو کے شہیدوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دیں۔محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں صدرمملکت نے کہاکہ محنت کشوں کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم کام کرنے والے مرد و خواتین کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ملک کا ایک ناگزیر ستون ہیں، یہ دن شکاگو کے شہیدوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دی ہیں، اس دن ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔صدر نے کہاکہ یہ دن پاکستانی افرادی قوت کے کردار ، اس کی لگن اور عزم کی علامت کے طور منایا جاتا ہے ، جس نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی پسند قوم بنانے کی سمت گامزن کیا۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومت مزدور طبقے کے مسائل اور ان کی ضروریات سے آگاہ ہے اور اپنی اس قیمتی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستانی مزدور طبقہ اپنے ترقی پسند نقطہ نظر اور پیداواری صلاحیت کی بنیاد پر امتیازی حیثیت رکھتا ہے ،وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، یہ ہماری فروغ پذیر معیشت کا اہم اتحادی ہے اور اسی لیے انہیں بہتر رہائشی ، طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ممنون حسین

مزید :

صفحہ آخر -